اے این ایف کی کاروائی، لاکھوں کی منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے وزیرآباد روڈ نزد ڈرائی پورٹ چوک پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم بنامِ محمد ابراہیم ولد جھمٹ خان کوچرس کی بھاری مقدار کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم مردان کا رہائشی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد پرہاتھ ڈالا گیا تو انہوں نے کیا طریقہ اپنایا؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلانے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس،بیان حلفی میں کیا کہا گیا؟

جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

دوسری کاروائی ملتان کے علاقے نقشبند کالونی نزد چوک رشید آباد میں ہوئی۔ جہاں پر ملزم بنام احمد فراز ولد محمد مزمل کو بارہ کلوگرام چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری کاروائی میں بھی ملتان کے علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی قادر پور کے علاقے میں تلاشی کے دوران ڈبل کیبن ٹیوٹا سے 115 کلو گرام افیون اور 57 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ دوملزمان بنام بابرخان ولد بھرام احمد اور نوشے ولد قمر جاوید ‏جو بالترتیب اسلام آباد اور ملتان کے رہائشی ہیں کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Shares: