وزیراعظم عمران خان سے انتہائی اہم ترین شخصیت کی ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے جنرل زبیرمحمود حیات کی ملک کےلیے خدمات کو سراہا ، وزیراعظم عمران خان نے جنرل زبیرمحمودحیات کےلیےنیک خواہشات کااظہارکیا

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملک کے دفاع کےلئے پیش کی گئی خدمات کی تعریف کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

انہوں نے کہا کہ جنرل زبیر محمود حیات ایک سچے پیشہ ور سپاہی ہیں اور انہوں نے مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے جنرل زبیر محمود حیات (نشان امتیاز ملٹری) کی آئندہ زندگی میں اچھی صحت، کامیابی اور خوشیوں کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک بار پھر بڑا عہدہ ملنے کا امکان

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی,

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے ہیں اور وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

خیال رہے کہ جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل یہ عہدہ جنرل راشد محمود کے پاس تھا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوسری مدت کے لیے بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا ہے۔

 

Shares: