سعودی شہزادے کی اچانک پاکستان آمد ،وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات. چہ میگوئیاں جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم نے پاکستان میں فلاحی کاموں پرسعودی شہزادے کی تعریف کی.شہزادہ سلطان نے سعودی عرب کی ترقی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ،وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے موثربیانیے کی ضرورت پرزوردیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامی تہذیب اجاگرکرنے کیلئےنوجوانوں کی شمولیت یقینی بنانی چاہیے،اسلام سےمتعلق غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئےکوششیں کرناہوں گی ،پاکستان سعودی عرب کےمشترکہ مذہبی،تاریخ پرمبنی تعلقات ہیں،معاشی تعاون پرسعودی قیادت کے شکر گزارہیں،

وزیراعظم عمران خان نے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ،100سےزائددن ہوچکے،کشمیری بدترین لاک ڈاؤن کاشکارہیں,عالمی برادری معصوم کشمیریوں کی جدوجہد کاساتھ دے,پاکستان میں سیاحتی شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سمیت اقتصادی عشاریوں میں بہتری آرہی ہے،

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

 

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا عزم کیا گیا.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے گئے تھے اس کے بعد بھی وہ سعودی عرب کے متعدد دورے کر چکے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا

Shares: