اسلام آباد :بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے قانونی طریقوں سے ملک میں ترسیلات زر بھیجنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مجوزہ مراعاتی پیکج وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا گیا جبکہ مراعاتی پیکج میں ترسیلات زر کے فروغ کے حوالے سے بنکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو خصوصی مراعات دیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ کیاہےکہ جو لوگ بھی بیرون ملک سفرکریں‌ گے ان کو اپنے اکاونٹ ضرور کھلوانے پڑیں گے ، دوسری طرف ترسیلات زر کے حوالے سے بنکوں کو دی جانے والی مراعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹرانزیکشن کے لئے مطلوبہ رقم کی مقدار کو بھی کم کیے جانے کی تجویز اجلاس میں پیش ہوئی۔اقتصادی ٹیم کے اجلاس میں بتایا گیا کہ فارن ایکسچینج ریمٹنس کارڈ کی تجدیدسے اسے مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یورپین بھنگی!سالانہ 30 ارب یوروکی منشیات استعمال ہوتی ہے، ڈرگ رپورٹ

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں غیر ممالک سے قانونی طریقوں سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے فروغ کے لئے پرموشن اسکیم کے اجرا کی تجویز دی گئی اور کہا گیا کہ اس سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کو انعامات دیے جائیں گے۔

پاک فوج کی خواتین نےدیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا

پاکستان پوسٹ کے مطابق ترسیلات زر میں سہولت کاری کے لیے پاکستان پوسٹ کے مقرر ڈاکخانوں کی تعداد 240سے بتدریج بڑھا کر 3200کر دی جائے گی جبکہ بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات متعلقہ خاندانوں کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پوسٹ اور نیشنل بنک آف پاکستان کے مابین معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نجی بنکوں کو ترسیلات زر کے ضمن میں کارکردگی کی بنیاد پر مراعاتی پیکیج دے گا۔

Shares: