عراق میں اہم ہمسایہ ملک کا کونسل خانہ نذر آتش کر دیا گیا

0
40

عراق میں اہم ہمسایہ ملک کا کونسل خانہ نذر آتش کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق :نجف میں عراقی مظاہرین کے ہاتھوں ایرانی قونصل خانے کو آگ لگائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے نجف کے گورنر لوئی الیاسری کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جتھے مختلف سمتوں سے نکل آئے اور انہوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کر دیا … اور اس کے نتیجے میں 47 سیکورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔

نجف کے گورنر الیاسری نے بتایا کہ ایرانی قونصل خانے کو آگ لگائے جانے کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کو از سر نو تعینات کیا گیا ہے اور آج (جمعرات کے روز) ان کی پوزیشن مختلف ہو گی۔ نجف کے گورنر کے مطابق مشتعل مظاہرین کی تعداد کافی زیادہ تھی اور سیکورٹی فورسز کوشش کے باوجود انہیں روک نہیں سکیں۔

اس سے قبل بدھ کی شب مظاہرین نے نجف میں ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کے ملک میں ایرانی نفوذ کو ختم کیا جائے۔ واقعے کے بعد حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے نجف کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی۔

عراقی وزارت خارجہ نے اس واقعے کو عراق اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔ وزارت نے خبردار کیا کہ مظاہرین کی صفوں میں "بیرونی عناصر” گھسے ہوئے ہیں جو ایسا ایجنڈا رکھتے ہیں جس کا قومی مطالبات سے کوئی واسطہ نہیں۔ عراقی وزارت خارجہ کے مطابق نجف میں جو کچھ پیش آیا وہ "سرکاری موقف” کا مظہر نہیں ہے۔
واضح رہےکہ عراق میں‌ گزشتہ ماہ سے جاری حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں اور پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 350 ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عراق میں مظاہرین کی ہلاکتوں‌ کی تعداد تشویشناک حد کو پہنچ گئ

Leave a reply