قصور اور گردونواح میں ڈاکوءوں کی کاروائیاں جاری ڈاکووں نے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹ لیا
تفصیلات کے مطابق قادی ونڈ روڈ کے قریب دو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار سہیل احمد سے موٹرسائیکل،نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا اور دیپالپور روڈ کیلوں شٹاپ کے قریب دو ڈاکوؤں نے کاشتکار اقبال سے تیس ہزار روپے کی رقم لوٹ لی اور کوٹ رادہاکشن چک 59 کے قریب تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار اعجاز سے اسی ہزار کی رقم لوٹ لی جبکہ انصاف سٹی پتوکی میں دو ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے محمد وسیم سے اڑتیس ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور اسی طرح کھڈیاں خاص کے علاقہ شیر کوٹ کے قریب ناکہ زن ڈاکوؤں نے مبین احمد،منیر احمد،انور علی اور محمد حنیف سے مجموعی طور پر تیس ہزار کی رقم اور موبائل فون چھین لئے جبکہ پیال کلاں کے قریب دو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار مبشر سے ستر ہزار کی رقم اور موبائل فون لوٹ لیا اور الہ آباد میں چور محمد یسین کی دکان کے تالے توڑ کر چالیس ہزار روپیہ مالیت کے سپیئر پارٹس چوری کرکے لے گئے مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے
لوگوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

قصور میں ڈاکو راج پولیس بے بس
Shares:







