نیشنل ایکشن پلان، سراج الحق نے حکومت سے کیا بڑا مطالبہ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی قومی مسئلے پر اتفاق رائے ہے تو وہ آزادی کشمیر پر ہے آزادی کشمیر پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں کشمیر پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان کا جغرافیہ ہی نامکمل ہے .

سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرلیا ،دنیا بھر میں بھارت کے خلاف شدید احتجاج ہوا مسلم ممالک میں بھی احتجاج ہواُ ،مسلم ممالک میں سب سے بڑا مظاہرہ ڈھاکہ میں ہوا ملائیشیا ایران ترکی کا شکریہ انہوں نے کھل کر کشمیریوں کا ساتھ دیا۔ جاپان جنگ ہارا ایٹم بم استعمال ہوا بھارت نے بغیر کسی جنگ کے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہم دیکھتے رہے تماشے کرتے رہے

موجودہ وزیراعظم کا مستقبل بھی اڈیالہ یا کوٹ لکھپت،خان بھی کہیں گے مجھے کیوں نکالا، سراج الحق

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ایل او سی پر کچھ حملے کرکے ہماری توجہ ادھر رکھی ستائیس اگست کو اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نے تقریر کی سب نے سوچا حکومت اب کوئی لائحہ سب سے ملکر طے کرے گی ستائیس اگست کے بعد سفیر بننے والے وزیر اعظم پراسرار خاموش ہیں ،عملی اقدام کی بجائے جنگ بندی لائن کی طرف جانے والوں کو غدار قرار دیا وزیر اعظم کے فتوے سے کشمیریوں کو مایوسی ہوئی۔

سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں سیاسی اختلافات نے کشمیر کو پس پشت ڈال دیا اٹھارہ ہزار کشمیری بھارتی جیلوں میں ہیں عالمی اداروں کے بقول 13000ہزار کشمیری بچیوں سے زیادتی کی گئی ہے عصمت دردی کو ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے کشمیر میں ہمارا کردار تماشائی کا نہیں ہوسکتا مودی نے تین وعدے کئے بابری مسجد کی جگہ مندر مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا پر وہ عمل کرچکا مظفر آباد اور گلگت بلتستان کو بھارت میں شامل کرنا باقی ہے مودی پاکستان کا پانی کا ایک ایک قطرہ بند کردینا چاہتا ہے

اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے خط لکھا ہے بھارت شملہ معاہدہ معاہدہ لاہور ختم کئے اب پاکستان بھی بھارت سے تمام معاہدے ختم کرے۔سید علی گیلانی کے خط پر بھی کیا ردعمل دیا گیا ؟اقوام متحدہ کشمیریوں کو مسلح جدوجہد کا حق دیتا ہے عالمی برادری اب بھارت پر پابندیاں لگائے او آئی سی معاشی مفادات کی بجائے ایمانی غیرت کو ترجیح دے نیشنل ایکشن پلان برائے آزادی کشمیر دیا جائے۔

خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،سراج الحق

بائیس دسمبر کو لائحہ عمل دیں گے ہم سیز فائر لائن کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کر روڈ میپ دیا جائے حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر عالمی مہم شروع کرے

Shares: