اب کرکے دکھاو بدتمیزی ،مسافروں سے لڑنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا کورٹ مارشل

0
48

اسلام آباد:اب کرکے دکھاو بدتمیزی ،مسافروں سے لڑنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا کورٹ مارشل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے ہاتھا پائی کرنے والے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کر دیا گیا۔ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ جمع کرا دی۔

نیپال سے ٹھنڈی ہوائیں‌ :ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 4گولڈ میڈل حاصل کرلیے

ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ چند روز قبل ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لی گئی تھی۔

جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے،…

ذرائع کےمطابق موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا جس کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔اے ایس ایف اہلکاروں نے معاملہ حل کرنے کے بجائے مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی لیکن واقعے کے بعد اے ایس ایف اور سی اے اے کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس کے بعد ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

Leave a reply