مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک سیاح دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص بھارتی شہر پونے کا رہنے والا تھا اور اس کی عمر 55 برس تھی.ما ہریش وردنا نامی یہ سیاح کونگ ڈوری میں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے چہل قدمی کررہا تھا کہ اس دران اسے اچانک سینے میں درد محسوس ہوا ۔
اس دوران اسے فوری طور پر ھیلتھ سنٹر گلمرگ پہنچایا کیا گیا تاہم وہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ گلمرگ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش آخری رسومات کی خاطر لواحقین کے حوالے کر دی ہے.
واضح رہے کہ گلمرگ مقبوضہ کشمیر کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے.