دیگی چرغہ
اجزاء:
ثابت چکن ایک عدد
دہی دوکھانے کے چمچ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
انڈا ایک عدد
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
نمک 2/1-1 چائے کا چمچ
گرم۔مصالحہ ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ
ترکیب:
ثابت چکن پر چھری سے گہرے کٹ لگا لیں اب ایک پیالے میں دہی لال مرچ انڈا سرکہ ادرک لہسن کا پیسٹ زردہ رنگ نمک گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مکسچر کو چکن پر اچھی طرح لگا کر دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں اب اسے ایک دیگ میں رکھ کت ہلکی آنچ ہر پکائیں جب چکن گل جائےطتو ڈیپ فرائی کرلیں جب تیا ر ہو جائے تو اس پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر سماد اور دہی کی چٹنی کے ساتھ مزیدار دیگی چرغہ سرو کریں

Shares: