کوہ نور چرغہ بنانے کی ترکیب

0
58

کوہ نور چرغہ
ثابت چکن ایک کلو
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن ایک کھانے کا۔چمچ
پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
کری پاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
سرکہ تین کھانے کے چمچ
نمک دوچائے کے چمچ
دہی تین چوتھائی کپ
بھنا اور پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
بھنا اور پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ
اورنج ریڈ کلر ایک۔چٹکی
انڈا ایک عدد
لیموں کا رس ایک۔عدد
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا۔چمچ
ترکیب:
ثابت چکن پر چاقو سے گہرے کٹ لگائیں اور نمک اور سرکہ لگا کر دو گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں مقررہ وقت کے بعد چکن کا۔پانی نکال کر اسے کری پاوڈر لال۔اور کالی مرچ ادرک لہسن پیسٹ دہی دھنیا زیرہ اورنج ریڈ کلر سے میرینیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لیے . رکھ دیں پھر اسے پین میں پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور مصالحہ بچ جائے اب اس مصالحے میں ایک عدد انڈا مکس کریں پھر اس آمیزے کو چکن پر اچھی طرح لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں آخر میں اس پر چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس چھڑک کر سرو کریں مزیدار کوہ نور چرغہ تیار ہے

Leave a reply