بچے کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی مانگنے والی پروفیسر کو کیا گیا معطل

0
45

بچے کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی مانگنے والی پروفیسر کو کیا گیا معطل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچے کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی مانگنے والی ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے، واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا،بہار کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو بچے کی نگہداشت کے لئے چھٹی مانگنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی اساتذہ یونین نے اپنی ساتھی ٹیچر سواتی منوہر کو وائس چانسلر کے اشارے پر ایگزیکٹو کونسل کی سفارش پرمن مانے طریقے سے معطل کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معطلی واپس لینے اور روکی گئی تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی کی اساتذہ یونین کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر مرتنجے یادو کا کہنا ہے کہ سواتی منوہر یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے چھ ماہ کی زچگی کی چھٹی کے بعد بچے کی دیکھ بھال کیلئے درخواست دی تھی کیونکہ اپنے خاندانی حالات کی وجہ سے وہ اپنے بچے کی نگہداشت کے ساتھ اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کو مناسب طریقے سے انجام دے پائیں گی۔ ان کے شوہر دہلی میں کام کرتے ہیں اور گھر میں ایسا کوئی نہیں ہے جو موتیہاری میں ان کے ساتھ رہ کر بچے کی پرورش اور پرداخت میں ان کا ہاتھ بٹا سکے۔

یونیورسٹی انتظامیہ سے بچے کی دیکھ بھال کے لئے بار بارچھٹی کی درخواست کے باوجود جواب نہیں دیا گیا اور پھر پانچ ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی.۔سواتی جب یونیورسٹی آئی تو انہیں وائس چانسلر نے کہا کہ آپ کو معطل کر دیا گیا ہے، یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاو‘ کا نعرہ دینے والی مودی حکومت کی ناک تلے ایک عورت کو ضرورت پڑنے پر بھی بچے کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی نہ دینا کونسا اچھا فیصلہ ہے؟ یونیورسٹی انتظامیہ نے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے.

Leave a reply