گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا

0
49

سری نگر:گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا ،اطلاعات کے مطابق۔ریاست کی گرمائی راجدھانی شہر سری نگرمیں سردترین رات رہی کیونکہ درجہ حرارت منفی6.8ڈگری سیلشیس تک گرگیا جبکہ

سری نگرسمیت پوری وادی میں رات کے وقت پارہ اسقدرنیچے آگیاکہ گھروں کے اندراورباہرلگے نل جم گئے اورجھیل ڈل سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں واقع قدرتی آبگاہوں کے کنارے منجمدہوگئے ۔محکمہ پی ایچ ای نے شدیدسردی کے باعث پانی کی فراہمی میں رکائوٹ پیداہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ واٹرسپلائی اسکیموں سے پینے کے پانی کی سپلائی کوبرقراررکھنے کیلئے متعلقہ عملہ کومتحرک رکھاگیاہے۔

سری نگر سے ذرائع کے مطابق اس دوران سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے دفترمیں تعینات ماہرین نے یہ اندیشہ ظاہرکیاکہ اگلے5روزتک رواں خشک موسمی صورتحال میں کسی تبدیلی کاامکان نہیں ہے ۔ اتواراورسوموارکی درمیانی رات شہر سری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں اسقدرسخت سردی تھی کہ لوگوں کوگرم بستروں میں بھی ٹھنڈکااحساس ہوا۔سری نگراوردیگرکچھ علاقوں کے لوگوں نے بتایاکہ رات کے لگ بھگ2بجے سے سردی کی شدت اسقدربڑھ گئی کہ سخت ٹھنڈسے اُنکی نیندکافورہوگئی اورانہوں نے بستروں کوگرم کرناشروع کردیا۔

Leave a reply