سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

0
24

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے،سری لنکا کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز اہمیت کی حامل ہے،مجھ سے متعلق ون مین شو کی باتیں غلط ہیں،عام تاثر یہ ہے کہ میں اکیلے فیصلے کرتا ہوں ایسا بالکل نہیں ،ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں،

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، اظہرعلی کپتان،عابدعلی،اسدشفیق،بابراعظم، فوادعالم ٹیم میں شامل کئے گئے.حارث سہیل،امام الحق،عمران خان،کاشف بھٹی،محمدعباس،رضوان ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی،شان مسعود، یاسرشاہ،عثمان شنواری بھی ٹیم میں شامل ہوں گے،16 رکنی ٹیم کےعلاوہ محمد موسیٰ بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں، افتخاراحمد کی جگہ فوادعالم کومنتخب کیا گیا،فواد عالم کی 10سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فواد عالم کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، بہترین ٹیم منتخب کی، سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے،

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

19 سے 23 دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

Leave a reply