ملتان: نواز شریف لندن جائیں یا امریکا،عمران خان انہیں نہیں چھوڑے گا،جہانگیرترین نے عمران خان کے ارادے بتادیئے ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑی محنت کر کے معیشت پر قابو پایا ہے اور مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن اس پر بھی کام ہو رہا ہے، جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پایا ہے ویسے ہی مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے۔

چین کی جنگجوخاتون کی کہانی اب پھر دہرائی جائے گی،فلم’مولان‘ کا ریمیک جلد ریلیز

جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم کا نا کوئی کاروبار ہے اور نا ہی وہ کوئی زمیندار ہیں بلکہ وہ صرف عوام کے لیے کام کر رہے ہیں، اگر وہ وزیر اعظم نا بھی ہوں تو بھی وہ دنیا کے مشہور ترین شخص ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں کہا چیف الیکشن کمشنراوراراکین پراپوزیشن سےبات چل رہی ہے، امید ہے کہ 10دن سے پہلے معاملہ حل ہو جائے گا، حکومت اور اپوزیشن کا آئینی فرض ہے کہ مل کر اچھا فیصلہ کریں۔

دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم

،جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ امید ہے فیصلہ جلد ہوجائے گا ، الیکشن کمشنر کے اراکین اور چیف الیکشن کمشنر جلد آجائیں گے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا جولوگ بھی کرپشن میں پکڑےگئے، ان کیساتھ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، باقی صوبوں میں کام ہوا ہو اور سندھ میں نہیں تویہ پی پی کی غلطی ہوگی۔

10دسمبر:اورنج لائن ٹرین کی اڑان،لاہوریوں کی بھی جان بخشی ہوجائے گی

Shares: