پاکستانی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت

باغی ٹی وی :پاکستانی حکام کے افغان حکومت کے ساتھ رابطے کے بعد کابل ائیرپورٹ پر روکے گئے پاکستانی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان حکام نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 250 کو ڈھائی گھنٹے تک روکے رکھا۔کابل سے اسلام آباد آنے والی کی پرواز میں 162 مسافر سوار ہیں۔ افغان حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح‌رہے کہ جب سے بھارت کا افغانسان میں عمل دخل ہے ، افغان حکومت اور اس کے حواریوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کا کوئی موقع نہیں جانے دیا.حالیہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے.

افغان قیادت ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے استنبول میں موجود ہے۔ پاکستانی حکام نے استنبول میں موجود افغان قیادت کے ساتھ معاملہ اٹھایا جس کے بعد کابل حکام نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 250 کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔ افغان حکام پاکستان دشمنی میں ایک بار پھر پیش پیش، قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) کے طیارے کو کابل ائیر پورٹ پر مسافروں سمیت روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے آج صبح پرواز بھرنے والے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے طیارے کو کابل ائرپورٹ سے واپس پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی.اور اسے روک لیا گیا تھا.

Shares: