کراچی :پنجاب میں احتجاجی مظاہروں پرخوشیاں منانےوالےمشکلات کا شکار،سندھ بھرکےاساتذہ پھرسڑکوں پرآگئے، اطلاعات کے مطابق سندھ میں بھرتی پرائمری وسیکنڈری اسکولوں کےاساتذہ تاحال ریگولرائزیشن کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔
عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف
تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے وزیراعلی ہاوس جانے کی کوشش کی تو پولیس حرکت میں آگئی اور پولیس کی لاٹھی چارج سے 5 اساتذہ زخمی ہو گئے۔مظاہرین کو روکنے کی ناکامی پر اساتذہ پر واٹرکینن چلادی جس کے باعث درجنوں ٹیچرز کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول
احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں ریگولرائزیشن کے لیے بل پاس ہو چکا ہے لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے واٹرکینن سے دھلائی کر دی جبکہ درجنوں اساتذہ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر کردیا گیا ہے۔دوسری جانب نوٹیفکیشن جاری کرنے تک مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہ ہٹنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے