عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف نے دل کی بات کہہ دی

0
36

اسلام آباد:عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف نے دل کی بات کہہ دی، اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں الیکشن کمیشن ارکان سمیت کسی بھی ترمیم کے لیے حکومت سے تعاون نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں جو رابطے تھے اب نہیں رکھے جاسکتے ہیں، الیکشن کمیشن اور دیگر معاملات میں حصہ نہیں بنیں گے۔ہم عمران خان کی حکومت کو نہیں چلنے دیں‌گے

سٹیزن شپ بل،مسلمان اورمشاعرہ…از..عزیراحمد

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ یہ روایات گزشتہ تین چار ماہ سے شروع کی گئی ہیں، جانتے ہیں لندن میں مظاہرہ کرنے والوں کی سرپرستی کس نے کی ہے، نواز شریف کے گھر کا تقدس پامال کیا گیا تو آخر تک پیچھا کریں گے۔

پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسی صورت حال میں حکومت سے تعاون جاری نہیں رکھ سکتے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی یہی درخواست کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کیا گیا تھا، مظاہرین نواز شریف کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

Leave a reply