واشنگٹن:ٹرمپ کا یہود مخالف بائیکاٹ روکنے کیلئے حکم نامہ جاری،اطلاعات کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکالج کیمپسز میں یہودیوں کی مخالفت اوراسرائیل کا بائیکاٹ روکنے کے لیے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
امریکہ میں بغاوت کا سماں:فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک
ٹرمپ کے اس متنازع اقدام کےتحت ایسے تعلیمی اداروں کی حکومتی امداد روکی جاسکےگی جو یہودی اوراسرائیل مخالف واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں گے۔صدارتی حکم نامے کے تحت محکمہ تعلیم کالج کیمپس میں یہود مخالف عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کر سکے گا۔
روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کی پیشکش کردی
اس ایگزیکٹوآرڈرکےتحت حکومت کو بحیثیت نسل، قوم یا مذہب یہودیت کی تشریح کی اجازت ہوگی۔یاد رہےکہ اس وقت امریکہ میں یہودیوں کےخلاف بہت زیادہ نفرت پائی جارہی ہے،امریکہ کو یہودی کمیونٹی سے جو فوائد حاصل ہورہے ہیں امریکہ ان سے لاتعلق نہیں رہنا چاہتا،