شاہ جی مانتے ہیں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کررہا ہے،زلمے خلیل زاد

0
36

اسلام آباد :شاہ جی مانتے ہیں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کررہا ہے،زلمے خلیل زاد کا پاکستانی کوششوں‌پرخراج تحسین،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد سے ملاقات میں کہا توقع ہےامریکہ افغان طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے جبکہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

سانحہ پی آئی سی، پولیس نے رات گئے مزید دہشت گرد وکلاء کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کےمطابق امریکہ کےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد وزارت خارجہ پہنچے،جہاں انھوں نےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

برمی مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کےالزامات کو مسترد کر دیا

ذرائع کےمطابق اس ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےامریکی نمائندہ خصوصی پرواضح کیا کہ طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں، پاکستان شروع دن سے اس مؤقف پرقائم ہے، توقع ہےامریکہ طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا خطےمیں امن کادارومدارافغان قیام امن سےوابستہ ہے، پاکستان اپنامصالحانہ کردارخلوص نیت سےاداکرتارہےگا۔

دنیا میں حکومتوں کوغیرمستحکم کرنےوالی صیہونی حکومت بھی غیرمستحکم، 

زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور امریکاکےوفودکی سطح پرمذاکرات سےآگاہ کیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔خیال رہے امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ادھرامریکی نمائندہ خصوصی اورامریکی سفیر نے آرمی چیف سے بھی اسی سلسلے میں ملاقات کی ہے

امریکہ:یہودیوں کے آئے برے دن:ٹرمپ کا یہود مخالف بائیکاٹ روکنےکیلئےحکم نامہ جاری

Leave a reply