افغانستان میں پھر دھماکہ،4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

کابل:غیرملکی افواج نے افغانیوں کی زندگیوں کوعذاب بنادیا ، کہیں‌اپنے اپنوں کو مار رہے ہیں‌ تو کہیں‌ بیگانے ماررہے ہیں، دونوں صورتوں میں مرافغانی ہی رہے ہیں، اطلاعات کےمطابق افغانستان سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،مغربی بنگال میں بغاوت،

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

عام انتخابات،’’اسلامو فوبیا‘‘کےباوجودپاکستانی نژاد مسلم سیاستدان کامیاب

ریسکیو اداروں نے بروقت امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 4 بچوں سمیت تمام 10 مسافروں کےجاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل وسطی صوبے پروان میں طالبان کے حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

"بٹ کے رہے ہندوستان،بن کررہےگا خالصتان”

Comments are closed.