لندن :حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ سے ملاقات،اطلاعات کےمطابق بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی نے اپنی تاریخی فتح پر آئندہ جنوری میں بریگزٹ (یعنی برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی) کا وعدہ کر دیا ہے۔
دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد…
یہ بات قابل ذکرہےکہ برطانیہ میں حکومت سازی کے لیے دارالعوام میں 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور عام انتخابات کے اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ٹوری پارٹی نے 364 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
ہمیں عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ اٹھا
کنزرویٹو پارٹی کو ایوان میں 78 ارکان کی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اس لیے وزیراعظم بورس جانسن حکومت سازی کے لیے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ 1987 میں مارگریٹ تھیچر کی حکومت کے بعد سب سے کنزرویٹو پارٹی کی بڑی اکثریت سے جیت ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کےمطابق ابھی صرف ایک نتیجہ آنا باقی ہے اور کنزرویٹو پارٹی نے 364 نشستیں جبکہ لیبر پارٹی کو 203، سکاٹش نیشنل پارٹی کو 48، لبرل ڈیموکریٹس کو 11 اور ڈی یو پی کو آٹھ پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
افغانستان میں پھر دھماکہ،4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
اپنی جماعت کی جیت پر وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ان نتائج سے انھیں ’بریگزٹ کے لیے مینڈیٹ مل گیا ہے۔‘ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے۔