دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد بھیج دی

0
105

اسلام آباد:دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننے پر مبارک باد بھیج دی،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی الیکشن میں کامیابی پر بورس جانسن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے باہمی تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی الیکشن میں کامیابی پر بورس جانسن کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مل کر کام کرنے کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے باہمی تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 364 جبکہ بریگزٹ کی مخالف لیبر پارٹی کو 202 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ 5 سال کے دوران یہ تیسری مرتبہ عام انتخابات ہوئے ہیں۔

اپوزیشن مانے یا نہ مانے ہم مانتے ہیں کہ پاکستان معاشی بہتری کی طرف جارہاہے،آئی ایم۔ایف

Leave a reply