ویمن فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میگا ایونٹ میں آج بروز ہفتہ دو پری میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں نائیجیریا کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ آسٹریلیا اور ناروے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔
پری کوارٹر فائنل مرحلہ 25 جون کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ میگا ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 2 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل ٹاکرہ 7 جولائی کو ہوگا۔