مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج ہی پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران...

نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

گرین لینڈ کی 4,000 ارب ٹن برف غائب،سائنسدانوں نے خطرے سے آگاہ کردیا

گرین لینڈ:گرین لینڈ کی 4,000 ارب ٹن برف غائب ہوکرکہاں گئی سائنسدانوں نے خطرے سے آگاہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق گزشتہ 30 برس میں گرین لینڈ کی 4,000 ارب ٹن برف غائب ہوچکی ہے۔ماہرین کے مطابق گرین لینڈ میں برف پگھلنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔

مقامی رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ کے برفیلے علاقے کی برف گزشتہ 30 برسوں میں اس کی 4 ٹریلیئن برف گھل چکی ہے۔ماہرین کے مطابق برف میں سب سے زیادہ گزشتہ 30 برس کمی 1992 سے 2018 کے درمیان رہی جب3.8 ٹریلین برف پگھلی۔

انٹرگورنمنٹل پینل برائے ماحولیاتی تبدیلی کی 2014 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برف کے عالمی ذخائر تیزی سے پگھلیں گے اور 2100 تک اس برف کے پگھلنے سے جو پانی سمندروں میں جائے گا اس سے سمندروں کی اوسط سطح 52 سے 98 سینٹی میٹر تک بڑھ جائے گی۔ 80 برس بعد 2100 میں دنیا کے 63 کروڑ لوگ سمندر کنارے آباد ہوں گے اور بار بار ان کا سامنا سمندری طوفان سے ہوگا

گرین لینڈ میں اس تیزی سے برف کے پگھلنے پر ایک تحقیق کی گئی جو یونیورسٹی آف لیڈز کے سائنسدانوں نے پروفیسر اینڈریو شیپرڈ کی نگرانی میں کی ہے۔سائنسدانوں اور پروفیسرز کی اس تحقیق نے گرین لینڈ کی برف میں کمی پر شدید تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2000 کے بعد گرین لینڈ کی تباہی شروع ہوئی کیونکہ جتنی برف بنی اُتنی پگھل بھی گئی جس سےعالمی سمندروں کا اوسط درجہ حرارت بھی بڑھا۔گرین لینڈ کی برف پگھلنے کی وجہ سےعالمی سمندروں کی سطح ایک سینٹی میٹر سے کچھ زائد بڑھی تھی لیکن اب اس کی رفتار میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔