تفصیلی فیصلے میں تمام باوردی افسران بارے کیا سخت حکم دیا گیا

0
40

تفصیلی فیصلے میں تمام باوردی افسران بارے کیا سخت حکم دیا گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آگیا جس میں کافی نکات سامنے آرہے ہیں‌ان میں ایک نکتہ یہ بھی ہے. تفصیلی فیصلے کےمطابق اگر ایک لمحے کے لیے یہ تصور کیا جائے کہ کور کمانڈرز سمیت اعلیٰ فوجی کمانڈ اس میں ملوث نہیں تو پھر کیوں وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کا دفاع اور تحفظ کرنے میں ناکام رہے اور ایک وردی میں موجود شخص کو نہ روکا، اس وقت کی کورکمانڈرز کمیٹی ساتھ تمام دیگر وردی والے افسران جنہوں نے انہیں ہر وقت تحفظ فراہم کیا وہ ملزم کے عمل اور قدم میں مکمل اور برابر کے شریک ہیں۔
واضح‌ رہے کہ آج اس کیس کا 167 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں جسٹس نذر اکبر کا 44 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔عدالت کا تفصیلی فیصلہ جسٹس وقار سیٹھ نے تحریر کیا ہے اور اس میں ان کے ساتھ جسٹس شاہد کریم نے معاونت کی۔جس میں 2 ججز نے سابق صدر کو غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت دی۔

تاہم جسٹس شاہد کریم نے سزا سے اتفاق کیا لیکن انہوں نے فیصلے میں شامل پیراگراف 66 سے اختلاف کیا، جس میں مشرف کے سزا سے پہلے وفات پانے کی صورت میں ‘ڈی چوک پر گھسیٹ کر لانے اور 3 دن تک لٹکانے’ کا ذکر کیا گیا۔

Leave a reply