فیس بک کے 26.7 کروڑ صارفین کا ڈیٹا افشا ہونے کی اطلاعات نے تہکہ مچا دیا

فیس بک کے 26.7 کروڑ صارفین کے نام اور فون نمبر افشا ہونے کی اطلاعات نے تہکہ مچا دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیس بک اور سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں پہلے ہی سے زیر گردش تھیں لیکن اب پھر سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر جاری اُس رپورٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں فیس بک کے 26.7 کروڑ صارفین کے نام اور ٹیلی فون نمبر آن لائن افشا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

انگریزی ویب سائٹ Comparitech پر ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق مذکورہ معلومات پر مشتمل ڈیٹا بیس گذشتہ ہفتے ایک الکٹرونک ہیکر کے فورم پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب تھا۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم ہمارے نزدیک غالب گمان یہ ہے کہ ان معلومات کو فیس بک پر اُن تبدیلیوں سے قبل حاصل کیا گیا جو ویب سائٹ کی انتظامیہ نے گذشتہ چند برسوں کے دوران لوگوں کی ذاتی معلومات کو زیادہ محفوظ بنانے کے واسطے کیں
اس سےپہلے فیس بک اور ٹوٹر پر یہ الزام تھا کہ اس نے امریکی انتخابات میں‌صارفین کا ڈیٹا لیک کیا تھا.

Comments are closed.