گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے محلہ فیرروز آباد، سردار پورہ ، خالد آباد کا اچانک دورہ، صفائی کی ناقص صورت حال کا فوری نوٹس لےتے ہوئے سےنٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ غفاری کو شوکاز نوٹس ،سےنٹری سپروائزر ےعقوب لال مسےح کو معطل کرنے ، دونوں کے خلاف پیڈا اےکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کر دےے۔روزنامہ جہان پاکستان میں گزشتہ روز نشر ہونے والی خبر پرنوٹس لیتے ہوئے شہری علاقوں مےں صفائی کا جائزہ لےنے کےلئے ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپورےشن علی الصبح ہونے کونسل نمبر 7کے علاقوں میں صفائی کا جائزہ لینے کےلئے پہنچے جہاں صفائی کی صورتحال نہاےت ناگفتہ بہہ پائی گئی اور سورج ڈرینر بھی گندگی سے بھری تھےں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کےا اور فوری اےکشن لےتے ہوئے سےنٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، سےنٹری سپروائزر یعقوب کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دےے، جس پر اہل علاقہ نے روزنامہ جہان پاکستان ضلع گجرات کی ٹیم کو خبر کی اشاعت کر کہ مسئلہ کی آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے دونوں اہلکاروں کے خلاف پےڈا اےکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکے خلاف انکوائری کا حکم دےدےا اور اے ڈی سی جی گجرات توقےر الےاس چےمہ کو تحقےقاتی آفےسر مقرر کر دےا۔ درےں اثناءڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے خبردار کےا ہے کہ میونسپل کارپورےشن کا عملہ صفائی ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دے، غفلت ، لاپرواہی کسی صورت برداشت نہےں کی جائے گی۔

Shares: