لاہور:کراچی کا کچرالاہورمیں یالاہوربن گیا کراچی!صفائی ستھرائی کے لئے مشہورلاہورجگہ جگہ کچرا ہونےکے باعث کچرے کا گڑھ بن گیا، اطلاعات کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث معاہدہ ختم ہونے کا ڈر ہے ساتھ ساتھ سولڈ ویسٹ کی گاڑیوں نے سڑکوں سے کچرا اٹھانا ہی چھوڑڈیا ہے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،بورڈ آف گورنرز کااہم اجلاس ،اہم فیصلے
لاہورمیں کچرا اٹھانے والی کمپنیوں کےساتھ کیا جانےوالا معاہدہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ختم ہوجائے گا لیکن 3 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث کمپنیوں نےابھی سے ہی شہرسےکوڑااٹھانابندکردیا ہے۔لاہورجیسے خوبصورت شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے،
گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے
متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ 3 ارب کی ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ترک حکام نے صفائی کا کام بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے لاہور شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔