مودی سرکار اقلیتوں کے لئے کھودے گئے گڑھے میں خود گر رہی ہے، مشعال ملک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم قائدؒ کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے بہت پہلے دو قومی نظریہ دیا، آج بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کیخلاف آگ لگی ہوئی ہے۔ مودی سرکار اقلیتوں کے لئے کھودے گئے گڑھے میں خود گر رہی ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم قائدؒ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری پاکستانی قوم اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے دو قومی نظریہ کیلئے جدوجہد کی، آج بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کیخلاف آگ لگی ہوئی ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ دہشت گرد آر ایس ایس اور شیو سینا کی سرکار نے اقلیتوں کے خلاف کنواں کھودا ہے لیکن مودی سرکار خود اسی کنوئیں میں گر رہی ہے، بھارت خود کو دنیا کیلئے ایک بہت بڑی منڈی سمجھتا تھا، آج پوری دنیا نے وارننگز جاری کی ہوئی ہیں ہندوستان نہ جایا جائے۔
قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام
ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا
قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں جگہ جگہ مظاہرے ہو رہے ہیں اور پولیس لوگوں کو مار رہی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر میں 70 سال سے اس سے بڑھ کر ظلم برداشت کر رہے ہیں، نہ ہم پہلے بھارت کے ساتھ تھے اور نہ ہیں، آج کے دن تمام پاکستانیوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ پاکستانی ہیں، آپ ایک پر امن فضا کے اندر سانس لے رہے ہیں۔