بلاول سے کہتا ہوں ” بچے” ہوئے ہو تو” بچ "کے کھیلو، شیخ رشید کا مشورہ

0
36

بلاول سے کہتا ہوں ” بچے” ہوئے ہو تو” بچ "کے کھیلو، شیخ رشید کا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بدعنوانوں کی جماعت جلسہ کرنے جارہی ہے، جذباتی باتیں نہیں کرتا جو کہتا ہوں ہوش میں کہتا ہوں، ان 17ماہ میں سب سے زیادہ سازشیں کی گئیں،عمران خان کہیں نہیں جارہے،آپ کی سیاست ختم ہورہی ہے ،آپ نے ملک کو نہ لوٹا ہوتا تو ملک کے اتنے مسائل نہ ہوتے،سارے سن لو میں لاڑکانہ آرہا ہوں ،مریم نوازکوبیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ متفقہ تھا،کابینہ میں نوازشریف کو بیرون ملک جانے کیلئے 16ووٹ دیئے گئے،دنیاکے کسی نظام میں لاش کولٹکایانہیں جاتا،

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کچھ لوگ لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کررہے ہیں،شوق سے کریں،ان کے پاس حرام کا پیسہ ہے سندھ سے لوگ لارہے ہیں ،سندھی بھائیوں سے کہتا ہوں ان کے ہزاروں روپے لینا یہ چھوڑ جاتے ہیں،بھارتی مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،یہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیخ پا ہیں،

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ راولپنڈی والوں نے منی لانڈرنگ کرنے والوں کو مسترد کیا ،اپوزیشن نے مہنگائی کےخلاف کوئی جلوس نہیں نکالا،بلاول بھٹو نے نیب کو خط لکھا کہ ہمیں پکڑا تو خوفناک بن جائیں گے،آپ 23سال کی عمر میں بچے نہیں تھے،بلاول بھٹو سے کہتا ہوں بچے ہوئے ہو تو بچ کے کھیلو,بلاول بھٹو کہتے ہیں میں بچہ تھا جب 5کمپنیوں کا ڈائریکٹر بنا،آپ میرے شہر آئیں گے تو میں بھی جواب دینے آوَں گا.

لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت کیلئے پیپلزپارٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کو جلسہ کی اجازت دے دی، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو 26 دسمبرکو طلب کر لیا،ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کو بینظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ۔پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ روز بینظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا

پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کے لئے تیاریاں جاری کی ہوئی ہیں، پیللز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پنڈی آ کر جلسہ کریں گے، رائیونڈ اور پشاور میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا اب ہم دوبارہ پنڈی آ رہے ہیں.

قبل ازیں بلاول زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں شہید بینظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے اجازت بھی نہیں دی جا رہی اور ریل گاڑی کی بکنگ کے حوالے سے روکا جا رہا ہے۔ آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جا رہی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہر صورت میں جلسہ کرے گی لیاقت باغ ایک عوامی جگہ ہے جس پر جلسہ کرنا ہرپارٹی کا سیاسی قانونی اور آیئنی حق ہے

نیب میں پیش نہ ہونے کا بلاول کا بیان، حقیقت کیا ہے؟ بلاول نے نیب کو خط میں کیا لکھا؟

Leave a reply