جماعت اسلامی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈہ کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج منصورہ میں طلب کیاہے

کل 27 دسمبر کو جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا 3 روزہ اجلاس شروع ہوگا جو 29 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور جماعت اسلامی کا آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا .

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی ضلع شرقی اور ضلع غربی کراچی کے تحت منعقدہ ایک روزہ ”دعوتی وتربیتی اجتماع“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے حکمران فوجی جنرل گریسی اور پہلے پہلا وزیرخارجہ سر ظفر اللہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،کشمیر کے حوالے سے حکومت کا کردار مشکوک ہے۔

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر حکومت مدینہ کی ریاست کے قیام کے لیے کام کرتی تو ہم اس کا ساتھ دیتے مگر ان کا رخ تو ورلڈ بینک کی طرف ہے، ورلڈ بینک اور مدینہ کی اسلامی ریاست کی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔ اس وقت پرویز مشرف کو سزا دینا یا نا دینا عام آدمی کا مسئلہ نہیں ہے، اصل ضرورت آئین وقانون کی بالادستی ہے، عدالتوں اور تعلیمی اداروں میں انگریز ی قوانین کے بجائے قرآن کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں ایوانوں میں امریکی ایجنٹوں کے بجائے غلامان مصطفی کو دیکھنا چاہتے ہیں،15ماہ سے اعلانات اورسبز باغ دکھائے جارہے ہیں۔

Shares: