سستی بجلی کے حصول کے لئے وزیراعظم عمران خان نے دیا بڑا حکم

0
40

سستی بجلی کے حصول کے لئے وزیراعظم عمران خان نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات اجلاس ہوا،اجلاس میں ہائیڈروپاور منصوبوں سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا،سیکریٹری آبی وسائل اور دیگر افسران شریک ہوئے ، اجلاس میں وزیراعظم کو مہمند ڈیم،تربیلافور اوردیامربھاشا ڈیم سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ پر پیش رفت اور متعلقہ معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی،

وزیراعظم عمران خان نے ہائیڈروپاور منصوبوں کے قیام میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اورسستی بجلی کاحصول ترجیحات میں شامل ہے،پانی کا موثر استعمال زراعت اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتا ہے،سستی بجلی کے حصول سے ملکی صنعت کو بھی فروغ ملے گا،ملکی پیداوار کی عالمی سطح پرمقابلہ کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا،حکومت ہائیڈروپاور منصوبوں پربلا تعطل عمل کویقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے

وزیراعظم عمران خان نے منصوبوں سے متعلق مسائل کوحل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی.

باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Leave a reply