خواجہ سراؤں کی بھی سن لی گئی،وزیراعظم آج کریں گے خواجہ سراؤں کے لئے اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے خواجہ سراوَں کو صحت سہولت پروگرام میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان آج خواجہ سراوَں کیلئے صحت سہولت پروگرام کاآغازکریں گے.خواجہ سراؤں کو بھی صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے.
واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری آواز بلند کرتی رہتی ہیں،
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، یکساں حقوق کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی بنیادی ضروریات اور حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی زمہ داری ہے اور حکومت انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا چاہتی ہے تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی خواجہ سراوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے آئندہ بھی جہاں ضرورت ہوگی قانون سازی کی جائے گی۔
یاد رہےکہ وزیراعظم کے صحت کارڈ کے ذریعے صحت انصاف کارڈ کے اجراءسے ہر غریب خاندان کو علاج کیلئے 7 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے تاکہ اس ملک کے غریب پیسے کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہیں.مستحق و غریب اور بے سہارا خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے جو پہلے ہی مالی معاونت فراہم کرنے والے اداروں سے امداد حاصل کر رہے ہیں۔ متعلقہ افراد موبائل فون کے ذریعے 8500 نمبرپر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے اپنی صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے بارے میں تصدیق حاصل کرسکتے ہیں۔ میسج کے جواب میں متعلقہ شخص کو بتایا جائے گا کہ اسے صحت انصاف کارڈ کس جگہ سے جاری ہوگا اس طرح مستحق افراد مقرر ہ جگہ پر جاکر بآسانی کارڈ جاری کرواسکتے ہیں








