2019 ء پاکستان کی برآمدات میں اہم مد میں ریکارڈ اضافہ ہوا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے افرادی قوت سے مالا مال کیا ہے . پوری دنیا میں پاکستان کے لوگ اپنی خدمات پیش کر کے اپنے ملک میں دولت بھیج رہے ہیں جس ملکی معیشت میں بیش بہا اضافہ ہو رہا ہے . سال 2019 میں پاکستان کی افرادی قوت کی برآمدگی میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں سال پانچ لاکھ سے زائد افراد ملازمت کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔
وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی جانب سے افرادی قوت کی برآمدگی پالیسی کے تحت اس سال پانچ لاکھ سے زائد ہنرمند افراد بشمول ٹیکنیشنز اور ڈرائیورز کو بیروں ممالک بھیجا گیا جن میں خلیجی ممالک سر فہرست ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پانچ لاکھ تریسٹھ ہزار اٹھارہ ہنرمند افراد کو کام کے لیے بیرون ممالک بھیجا گیا جن کی تعداد پچھلے سال تین لاکھ بیاسی ہزار چار سو انتالیس تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بیرون ممالک جانے والے ان افراد میں ہنرمند مزدوروں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی دو لاکھ چودہ ہزار ہے۔ ہنرمند مزدورں میں ایک لاکھ تیس ہزار ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔پاکستانی حکام کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ہے








