دلاہور:مشرق وسطیٰ،قاسم سلیمانی کی ہلاکت ، بھارت کا پاکستان کے خلاف جنگی تیاریاں ،گریٹراسرائیل کی کارستانیاں ہیں ، زید حامد،صابرشاکر کا معروف اینکرمبشر لقمان کے ساتھ اظہارخیال، اطلاعات کے مطابق زید حامد کہتے ہیں کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے پیچھے اسرائیل ہے ،امریکہ کو اسرائیل مختلف ممالک کے خلاف استعمال کروا رہا ہے،سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ، مشرقٰ وسطیٰ کے حالات کے پیچھے بھی اسرائیل ہی ہے ،پاکستان اوربھارت کے درمیان جو حالات چل رہےہیں اس کے پیچھے بھی اسرائیل ہے ، اگر خدا نخواستہ ایران پر حملہ ہوا تو سنی العقیدہ مسلمان بھی امریکہ کے خلاف جنگ لڑیں گے ،
زید حامد نے کہا کہ امریکہ کے خلاف پوری امت نفرت کرتی ہے،امریکہ اورایران کا تصادم ہوتا ہے تو پھر بھی مسلمانوں کا جھکاو ایران کی طرف ہوگا ، یہ بھی ممکن ہےکہ اگرایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہوتی ہے ،اس صورت حال میں بھی ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں ،زید حامد نے کہا کہ میں اس صورت میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میں جنگ ہوسکتی ہے،
مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے زید حامد نے کہا کہ پاکستان کی ہنگامی صورت حال پر سیکورٹی کے اداروں کو فی الفور مل بیٹھ کر کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا، اگر جنگ ہوتی ہے تو پاکستان کی فیول لائن بھی متاثر ہوسکتی ہے،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جنگ کی صورت حال میں پاکستان کو معاشی نقصان اور سلامتی کے مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے
صابرشاکر نے کہا کہ اگر امت مسلمہ کا معاملہ دیکھا جائے تو پھر ایسی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ اگر دیکھا جائے تو یہ بات بھی سامنے آئی ہے ، پاکستان میں جتنے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان کے پیچھے ایران ہے ، کلبھوشن یادیو کا ایران سے پکڑا جانا ، چاہ بہار کے معاملے پر پاکستان کے خلاف ایران اور بھارت کا اتحاد ، بلوچستان میں ایران کی مداخلت اورپاکستان میں شعیہ سنی فسادات کے پیچھے بھی ایران ہی ہے تو پھر یہ کہنا کہ امت مسلمہ ایران کے ساتھ ہو گی میں اس پر اتفاق نہیں کرتا
زید حامد نے مبشر لقمان سے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو پاکستان کو اپنی سیکورٹی ، فیول اور خوراک کا اتنا ذخیرہ ہی نہیں جو ہمیں کئی ہفتوں تک کام دےسکے
زید حامد نے کہا کہ اگر پاکستان نے حالات کا تدارک نہ کیا تو نقصان ہوسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی جنرل کو مار کر اپنی جنگی حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے،
صابر شاکر نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ بھارت کو ایران پرامریکی حملے کا نقصان ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ترکی اور پاکستان اس ہائی بریڈ جنگ سے بچے ہوئے ہیں
زید حامد نے کہا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے حملے کو نظر اندار نہں کرنا چاہیے ، صابرشاکر نےکہاکہ میرے خیال میں فی الحال ایسا ممکن نہیں ہے کیوں کہ بھارت کو بھی اپنی مشکلات کا احساس ہے