جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایران پہنچا دی گئی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل سلیمانی کی میت کو مغربی ایران کے شہر احواز پہنچایا گیا ہے، ان کی اور ان کے ساتھیوں کے جنازوں کا استقبال کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں اور اعلی سول و فوجی عہدیدار شریک ہیں۔

ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں شہدا کی نماز جنازہ ہوگی،ظہر کے بعد مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں جنرل سلیمانی کی نماز جنازہ ہوگی۔بعد ازاں دارالحکومت تہران، قم المقدس اور کرمان میں بھی جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہدا کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔

اس سے قبل گذشتہ روز جنرل سلیمانی اور دیگر شہدا کے جنازوں کی کاظمین اور بغداد کے بعد کربلائے معلی میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی.

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے.،

Shares: