شادی کے سوال پر اداکارہ میرا سیخ پا
باربار شادی کے بارے میں سوال۔ہوچھے جانے پر اداکارہ میرا نے برہمی کا اظہار کر دیا
شادی کسی کابھی نجی معاملہ ہے نہ جانے لوگ حد سے زیادہ دلچسپی کیوں لیتے ہیں :اداکارہ
لاہور: اداکارہ ریشم کی طرح اب اداکارہ۔میرا بھی شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں وہ شادی کے بارے میں بار بار سوال۔کیے جانے پر غصے میں آگئیں
ان کا کہنا تھا کہ لوگ دوسروں کی۔نجی زندگی میں اتنی کیوں دلچسپی لیتے ہیں دوسروں کی نجی زندگی سے کیا نکالنا چاہتے ہیں اداکارہ نے ایک۔انٹرویو میں کہا کہ۔شادی کرنا کسی کا بھی نجی معاملہ ہے لیکن نا جانے کیوں لوگ اس میں حد سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کچھ لوگ اداکاراوں کی شادی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا دوسروں کی۔نجی زندگی میں مداخلت کا ہمارے ہاں۔رواج عام۔ہوتا جا رہا ہے جو کسی طرح بھی قابل۔ستائش نہیں
واضح رہے کچھ دن قبل اداکارہ۔ریشم نے بھی شادی پر پوچھے گئے سوال پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا