الاہور:فواد چوہدری کا گھٹیا پن اوربداخلاقی پرصحافی بھی پھٹ پڑے، فواد چوہدری کی مبشرلقمان پرتشدداوربدتمیزی برداشت نہیں ،فواد چوہدری کوبداخلاقی کا جواب ضرور دیں گے ،ان خیالات کا اظہار صحافی رہنما
مہر عبدالمتین مرکزی سیکرٹری جنرل نے فواد چوہدری کی بدمعاشی کی مذمت کرتے ہوئے کیا ،مہرعبدالمتین نے کہا کہ شادی کی تقریب میں فواد چودھری نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے دستدرازی کی یہ گوارا نہیں ہے

مہر عبدالمتین مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم پر فواد چودھری کے مکمل بائیکاٹ کریں گے،انہوں نے مزید کہاکہ اب وقت ہے جاگنے کا ،جاگو صحافیو جاگوورنہ تھپڑ تمہارا نصیب بن جائیں گے

انہوں نے کہا کہ افسوس ناک بات ہے کہ فواد چودھری نے پہلے سینئر اینکر پرسن سمیع ابرہیم اور سب مبشر لقمان سے دستدرازی کی گئی ،ایسے کردار تعلیم یافتہ افراد نہیں ادا کرتے۔جس معاشرے میں حکمران صحافیوں پر ہاتھ اٹھائیں وہ معاشرا و صحافی حکومت سے کیا امید رکھیں گے،انہوں نے کہا ہم پھر فواد چودھری کے اس گھٹیا کردار کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں
مہر عبدالمتین مرکزی سیکرٹری جنرل

دوسری طرف اسلام وعلیکم ! اینکر پرسن و سئنیر صحافی مبشر لقمان کے ساتھ وفاقی وزیر کی دست درازی کے سنگین معاملہ پر مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام مرکزی اراکین شریک ہو رہے ہیں۔ تمام صوبائی و ڈویژنل باڈیز مرکز کے احکامات کے مطابق ہنگامی اجلاس طلب کریں اور اس معاملہ پر مرکز کی ہدایات کے مطابق اپنا اپنا احتجاج ریکارڈ کروایں۔

Shares: