مسلم ممالک کو متحد ہوجانا چاہیے،عالم کفر توپہلے ہی متحد ہے، مہاتیر محمد

0
167

کواللمپور:مسلم ممالک کو متحد ہوجانا چاہیے،عالم کفر توپہلے ہی متحد ہے،اطلاعات کےمطابق ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے وقت آگیا ہے کہ اب مسلمان ممالک کو متحد ہوجانا چاہیے۔انہوں نے امریکی سامراجیت کی بڑھتی ہوئی سرحدوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اگراکھٹے نہ ہوئے توپھردشمن سب کو ایک ایک کرکے نگل لے گا.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ نہیں ہیں ،اپنے تحفظ کے لیے مسلمانوں کو اب متحد ہوجانا چاہئے ۔مہاتیر محمد نے کہا کہ آزادی رائے کا اظہار کرنا سب کا حق ہے ،آزادی اظہار کے بدلے ڈرون بھیجناکسی طور پر درست نہیں ہے۔

ادھرآج ایرانی پراکسی جنگوں کے ماہرجنرل قاسم سلیمانی کے نمازجنازہ کے موقع پربھگڈرمچ جانے سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، ادھر ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ ان کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی اوررش کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے

Leave a reply