راولپنڈی:پاکستان خطے میں جنگ ٹال سکتا ہے، حسب روایت اپنا کرداراداکرے،امریکی سیکرٹری دفاع کاآرمی چیف کوفون،باغی ٹی وی کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔
COAS received telephone call from US Secretary of Defence Mr Dr. Mark T. Esper. Both discussed ongoing security situation in the Middle East.The Secretary expressed that US doesn’t want to seek conflict, but will respond forcefully if necessary. (1/3).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 8, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سیکریٹری دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ امریکی سیکرٹری دفاع سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔
“We would like situation to de-escalate & shall support all initiatives which bring peace in the region.We call upon all concerned to avoid rhetoric in favour of diplomatic engagement. We all have worked a lot to bring peace in the region by fighting against terrorism”,COAS.(2/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 8, 2020
آرمی چیف نے کہا کہ ہم ہہ چاہتے ہیں کہ فریقین بیان بازی سے گریز کریں، نئی محاذ آرائی کی طرف بڑھنے کے بجائے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ کیا جائے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرکے خطے میں امن کے لیے اقدامات کیے، پاکستان افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو جارحیت کا جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، جس میں علاقائی صورت حال بالخصوص مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر بات چیت کی گئی تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر ممکن طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے، خطے میں امن و استحکام کے لیے سب تعمیری کردار ادا کریں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں صورت حال کو کشیدہ کررہا ہے، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں، امریکی مفادات، اہلکاروں، تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔