سب سے پہلےدینی مدارس میں اعلیٰ معیارکے70 ٹیکنیکل سینٹرزقائم کیئےجائیں، وزیراعظم نےحکم دے دیا

0
40

اسلام آباد:سب سے پہلے دینی مدارس میں اعلیٰ معیارکے 70 ٹیکنیکل سینٹرزقائم کیئے جائیں،مجھے دینی مدارس اوران میں‌زیرتعلیم بچوں سے بڑی محبت ہے ،میں چاہتا ہوں کہ ان مدارس کے فارغ التحصیل طالبعلم لیڈربنیں ، دین کے ساتھ جب دنیا کی تعلیم سے بہرہ مند ہوں گے تو ان کے لیے دعوت دین اورآسان ہوجائے گی ، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا

وزیراعظم نے دینی مدارس میں اعلیٰ معیار کے ٹیکنیکل سینٹرزقائم کرنے کےحوالےسے حکم دیتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے دینی مدارس میں یہ سینٹرزقائم کیئے جائیں ،وزیراعظم نے مزید کہاکہ مجھے روزانہ کی بنیاد پردینی مدارس کے طلبا کےلیے کئے گئے اقدامات کےحوالے سے آگاہ کیا جائے ،

یاد رہےکہ چند دن قبل ایک اہم اجلاس میں اپنی دلی خواہش کا اظہارکرچکے ہیں کہ وہ دینی مدارس کے طلبا کو سی ایس پی آفیسرز، بیوروکریٹس،ججز،ڈاکٹرز اورانجنیئرزدیکھا چاہتے ہیں ، اس اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کویہ حکم دیا کہ اس سلسلے میں جو بھی اقدامات کیے جانے مقصود ہوں‌اوراس ضمن میں جو کچھ بھی درکارہومجھے بتایا جائے میں ہر حال میں بہترانتظام کرکے دوں گا

Leave a reply