جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق فیس بک نے تمام مواد ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

0
34

واشنگٹن :جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق فیس بک نے تمام مواد ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق فیس بک ، 267 ملین صارفین کے آن لائن ڈیٹا بیس بے نقاب ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئیں‌

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق مواد پرپابندی لگا دی گئی ہے اور اسے ہٹانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔غیرملک ایجنسی کےمطابق وہ تمام موادجو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی حمایت کے لئے شائع ہوں گے انہیں فیس بک سے ختم کردیا جائے گا۔

یہ فیصلہ امریکی پابندیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے جو کہ ایران کے انقلاب گارڈز کور(آئی آر جی سی) پر عائد کی گئیں تھیں۔قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پاکستان میں بھی تناؤ اور انتشار بڑھ گیا ہے اور لوگ امریکہ اور ایران تنازعہ کی حمایت اور اس کے خلاف دونوں طرح سے مواد شائع کررہے ہیں۔

فیس بک کے ترجمان نےغیر ملکی خبرایجنسی کو بتایا کہ ہم امریکی پابندیوں کے قوانین کے تحت کام کرتے ہیں، اس کے مخالف نہیں جاسکتے۔یاد رہے کہ امریکہ نے گذشتہ سال اپریل میں (آئی آر جی سی) کودہشت گرد گروہ کہا تھا۔

فیس بک نے متعدد ایرانی جرنیلوں کے اکاؤنٹس بلاک کردیئے تھے۔ فیس بک نے قاسم سلیمانی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تھا۔خیال رہے کہ ایران میں انسٹاگرام کے علاوہ دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال پر پابندی ہے۔ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے لوگ ان سوشل میڈیا فورمز کا استعمال کرتے ہیں۔

Leave a reply