فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران بارے بڑی بات کہہ دی
باغی ٹی وی فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ خطے میں تخریبی سرگرمیوں اور دوسرے ممالک میں مداخلت سے باز رہے۔ تینوں ممالک کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں پیدا ہونے والی صورت حال نے ایران کے خطے میں تخریبی کردار کو مزید نمایاں کیا ہے۔
اتوار کے روز فرانس ،جرمن اور برطانیہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پیشرفتوں نے ایران کے تخریبی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے والے کردار کو مزید دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور قدس ملیشیا خطے کو غیر مستحکم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔فرانس ، برطانیہ اور جرمنی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرے اور جن شرائط سے تہران نے سبکدوشی اختیار کی ہے انہیں دوبارہ فعال کرے۔
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟
ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟
ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا
تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا
واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔








