امریکا نے ایران کے خلاف تمام ممالک سے مدد مانگ لی

0
44

ایران کو روک لگانے کے لیے تمام ملک تعاون کریں، امریکا نے ایسا کیوں کہہ دیا

باغی ٹی وی: امریکی چینل فاکس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اوٹاگس نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی پر روک لگانے کے لیے تعاون کریں۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کی جانب سے مدد کرنا لازم ہے تا کہ ایران کے شرپسند اور دہشت گردانہ رویے کا سلسلہ روکا جا سکے … اور اس رویے کو تبدیل کرنے کے لیے امریکا اور یورپ کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بنایا جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو قبول کیا تو وہ اس سے انکار نہیں کریں گے۔ اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن کا کہنا تھا کہ تہران کے سامنے بات چیت کو قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

Leave a reply