لاہور:صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی گورنرپنجاب سے ملاقات،ارشد انصاری کے معاملے پرتحفظات پراقدامات کا فیصلہ ،اطلاعات کےمطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ اتوار کے روز ٹریفک وارڈن کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کے کے معاملے پرکھل کرصحافیوں کے تحفظات اورخطرات پیش کیئے،

باغی ٹی وی کے مطابق صدرلاہورپریس کلب لاہور ارشد انصاری کے ساتھ ٹریفک وارڈنز کی بدتمیزی کے معاملے پرسیکرٹری لاہور پریس کلب بابرڈوگرکی قیادت میں لاہور پریس کلب ، پی ایف یوجے، پی یوجے، پنجاب اسمبلی پریس گیلری، لاہورفوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن، ایمرا، اینکااور دیگرصحافی تنظیموں کے نمائندوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورسے ملاقات کی۔

صحافی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے وارڈن کی جانب سے بدتمیزی پر گورنر پنجاب کو واضح طور پر بتایاکہ اس قسم کی تمام اشتعال انگیز حرکات سی ٹی او لاہور ملک لیاقت کے ایماءپر کی جارہی ہیں جو معمول بنتی جارہی ہیںجس کا مقصدحکومت کو صحافیوں سے لڑانے کی سازش ہے اور اس قسم کے کئی واقعات ماضی قریب میں وقوع پزیر ہوچکے ہیں لہذا اسے فی الفور تبدیل کیا جائے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ صحافی سی ٹی او کی تبدیلی تک تمام حکومتی تقریبات کا بائیکاٹ کریں گے۔ گورنرپنجاب نے اس تمام صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم عمران خان ، چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار ، وزیر قانون اورآئی جی پنجاب سے اس مسئلہ پر بات کرکے مسئلہ کا فوری حل نکالیں گے۔

Shares: