افغان شہری کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا فیصلہ کالعدم، نادرا کے بارے دیئے سپریم کورٹ نے اہم ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان شہری گلاب شاہ کی جانب سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے نادرا کو گلاب شاہ کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی،گلاب شاہ کا پاکستانی شناختی کارڈ بحال کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا.
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ افغان شہری معلوم ہونے پر گلاب شاہ کا پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا،وکیل گلاب شاہ نے عدالت میں کہا کہ مجھے بغیر بتائے شناختی کارڈ بلاک کیاگیا،جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ گلاب شاہ متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف بتائیں،افغانیوں کا احترام ہونا چاہیے، نادرا حکام پروسیجرل رویہ ٹھیک کریں،
سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم
جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نادرا پہلے پاکستانیوں کے ساتھ رویہ درست کرے،پاکستانیوں کے ساتھ رویہ درست نہیں تو افغانوں کے ساتھ کیسے درست ہو گا
زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟