موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے اسلحہ کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان گرفتار کرلئے
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پر صوابی کے قریب دوران پٹرولنگ پولیس افسران نے ایک کرولا کار LWQ 3072 کو والیشن کرتے پایا اور اسے روکنے کی کوشش کی ،کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد مذکورہ گاڑی کو روک لیا گیا .
موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا
موٹروے پولیس کو ڈرائیور کی حرکات پر شک گزرا جس پر گاڑی کی تلاشی لی گئی اور گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جس میں 23 عدد پستول ،(6عدد نائن ایم ایم،17 عدد 30بور پستول ) ،02 عدد 12 بور شارٹ گن رائفل ،84 عدد پسٹل میگزین ،12 عدد شارٹ گن میگزین ،350 زندہ راونڈ ،شامل ہیں
کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک
سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
موٹروے پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے 3 ملزمان جن میں بلال ولد نذیر ، حسین شیر ولد رحیم شاہ، ساجد خان ولد غالب شیر شامل ہیں کو گرفتارکرلیا ،مزید قانونی کارروائی کے لئے ملزمان بمع اسلحہ پولیس سٹیشن حضرو کے حوالے کر دیا گیا ہے –
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف
افسران کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کے لئے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیا