سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسمبلی پہنچیں تو اراکین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،
فریال تالپور کو عدالت پیش کر دیا گیا،گرفتاریاں سیاسی ہیں، فریال تالپور
فریال تالپور مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے فریال تالپور ایوان مٰیں پہنچیں تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا ، اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجاکرفریال تالپور کاخیر مقدم کیا. اس موقع پر فریال تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب میں آپ کی شکر گزار ہوں،میرے لیےمشکلات نئی نہیں شوہر، بھائی، والد اور بی بی کو جیل میں ڈالا گیا،میں بے گناہ ہوں مجھے پتاہے یہ سب جھوٹ ہے، فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ ایک عورت اور پاکستانی عورت کی حیثیت سے کہتی ہوں کبھی گھبرانا نہیں .
جن کے خلاف مقدمات ہوں وہ ہائپر ٹینشن کا شکار کیوں ہو جاتا ہے،عدالت نے ایسا کیوں کہا؟
فریال تالپور جب اسمبلی پہچنیں تو ارکان پیپلز پارٹی نے فریال تالپور سے ان کی نشست پر ملاقات کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں ،ﭘﯽ ﭘﯽ ﺭﮐﻦ ﮐﻮ ﭘﺮﻭﮈﮐﺸﻦ ﺁﺭﮈﺭ ﭘﺮ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻻﯾﺎ ﮔﯿﺎ.
واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا ہے، عدالت نے فریال تالپور کا جسمانی ریمانڈ دیا تا ہم سندھ اسمبلی کا اجلاس ہونے کی وجہ سے سپیکر سندھ اسمبلی نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے،
ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ








