غزہ ۔ اسرائیل کی کیڑے مار اسپرے فلسطینی زراعت کے لیے ‘زہرقاتل’،اطلاعات کےمطابق فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے ‘غزہ کی پٹی’ کے جنوبی شہرخان یونس کی دوسری طرف نہ صرف صہیونی فوج کا قبضہ ہے بلکہ اسرائیلی حکام اور فوج سرحد کے قریب کیڑے مار اسپرے کے چھڑکائو کرتی ہے۔

اس اسپرے کا صہیونی فوج کو کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو مگر فلسطینی کسانوں کی فصلوں کے لیے یہ زہرقاتل ثابت ہوتا ہے۔ اس نام نہاد اسپرے کے نتیجے میں فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوجاتی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین ایک فلسطینی کاشت کار محمد سمور اپنی زرعی اراضی میں کھڑے ہو انتہائی افسردہ حالت میں صہیونی فوج کی کیڑے مار اسپرے سے ہونے والے نقصان پر کف افسوس مل رہے ہیں۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں کیڑے مار چھڑکائو کے لیے طیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی طیارے جان بوجھ کر فلسطینی علاقے میں گھس کر مقامی فلسطینی کسانوں کی زرعی اراضی پر یہ مہلک چھڑائو کرتے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

Shares: